پاکستان
03 مارچ ، 2012

سرائیکی صوبہ عوامی مطالبہ ہے، اس پر ترمیم لائیں گے، وزیراعظم

سرائیکی صوبہ عوامی مطالبہ ہے، اس پر ترمیم لائیں گے، وزیراعظم

ملتان… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا، اب انشاء اللہ مئی میں اگلا بجٹ بھی پیش کر دینگے۔ پاکستان ائر ائریونیورسٹی ملتان کیمپس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں، ہم چاہتے ہیں میڈیا ، عدلیہ اور دیگر ادارے آزاد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ خارجہ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا سے تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ایران سمیت سب سے اپنے مفادات کیمطابق تعلقات بنائینگے۔ سرائیکی صوبے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سرائیکی صوبے کیلئے ترمیم لے کر آئینگے یہ عوامی مطالبہ ہے، سرائیکی صوبے کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ معاشی حالات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وسائل کی مطابق عوام کو سہولتیں دینا چاہتی ہے تاہم پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی کے حساب سے بڑھتی ہیں۔

مزید خبریں :