پاکستان
03 مارچ ، 2012

وحیدہ شاہ کو معاف کر دیا، پریزائیڈنگ افسر حبیبہ میمن

وحیدہ شاہ کو معاف کر دیا، پریزائیڈنگ افسر حبیبہ میمن

کراچی… 25فروری کو ضمنی انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والی پریزائیڈنگ افسرحبیبہ میمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے وحیدہ شاہ کو معاف کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیانے جودکھایاوہ سچ تھا،میں نے وحیدہ شاہ کو معاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وحیدہ شاہ اپنے خاندان کے ہمراہ میرے گھر معافی مانگنے آئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معافی کیلئے مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں اور نہ ہی کوئی پیشکش کی گئی ہے۔ حبیبہ میمن کا مزید کہنا تھا کہ وحیدہ شاہ نے بغیر تصدیق کیے ہم دونوں پر تشددکیا اور پولیس افسر کی موجودگی میں ان کا اقدام صحیح نہیں تھا۔

مزید خبریں :