22 مارچ ، 2013
لندن…برطانیہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے جاری بارش اوربرف باری میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے ،عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تاکید کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مڈلینڈ ،ویلز کے شمالی اور مغربی حصوں اور شمال مغربی انگلینڈ میں 40 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کے امکانات ہیں۔ شمالی آئر لینڈ میں رات سے جاری بارش کے باعث 28 ہزار سے زائد گھر اور کاروباری علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ یارک شائر ،ڈربی شائر اور ہیمپشائر میں خراب موسم کی وجہ سے بیشتر اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔