پاکستان
03 مارچ ، 2012

ملک میں آئین کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا، چیف جسٹس

ملک میں آئین کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا، چیف جسٹس

کراچی… چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہی جمہوریت کے فروغ کی علامت ہے، جبکہ آزاد عدلیہ کی موجودگی میں آئین کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میاں رضاربانی سمیت 33 وکلاء کوسپریم کورٹ میں پریکٹس کے لائسنس دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئین زندہ دستاویز ہے، آئین کی بالادستی سب سے اہم ہے اورکسی بھی مہذب معاشرے کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کے لئے مظاہرے ہوتے ہیں جو اس بات کی علامت ہیں کہ ملک صحیح پٹری پر چڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے وہی مہذب معاشرے کہلاتے ہیں۔

مزید خبریں :