پاکستان
24 مارچ ، 2013

نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کن اجلاس جاری

نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کن اجلاس جاری

اسلام آباد…نگران وزیراعظم کے تقرر کے لئے الیکشن کمیشن کے دوسرے روز کا فیصلہ کن اجلاس چیف الیکشن کمیشنر جسٹس ( ر) فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے ، اجلاس میں نگران وزیراعظم کے لئے نگراں وزیر اعظم کے لئے ناصر اسلم زاہد ، ڈاکٹر عشرت حسین ، میر ہزار خان کھوسو اور رسول بخش پلیجو کے ناموں پر غور ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمیشنر جسٹس(ر) فخر الدین جی ابراہیم کر رہے ہیں جبکہ اجلاس میں چاروں ممبرا ن الیکشن کمیشن بھی موجود ہیں ۔ الیکشن کمیشن ممبران میں جسٹس (ر) ریاض کیانی ، جسٹس (ر) شہزاد اکبر ، جسٹس (ر) روشن عیسانی اور جسٹس (ر) فضل الرحمان شامل ہیں ۔ ممبر سندھ روشن عیسانی نے الیکشن کمیشن پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار معزز ہیں۔فیصلہ متفقہ ہوگا یاکثر ت رائے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ انھوں نے کہا کہ وہ گذشتہ روز یہاں موجود ہی نہیں تھا اس لئے مشاورت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس سے قبل نگران وزیراعظم کے لئے حکومتی امیدواروں پر مسلم لیگ ن نے تحریری اعتراضات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیئے۔ اعتراضات مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے الیکشن کمیشن کو فراہم کئے جن پر الیکشن کمیشن کے اجلاس میں غور ہوگا ۔

مزید خبریں :