24 مارچ ، 2013
دبئی…سابق صدر پرویز مشرف آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں ، لیکن ان کی پرواز کی روانگی میں کچھ تاخیر بتائی جارہی ہے ،کراچی روانگی سے پہلے دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر جلسے کا این او سی منسوخ ہونے کے بعد اب وہ کراچی ایئرپورٹ پر ہی خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہبا مشرف بعد میں پاکستان آئیں گی۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی کے وقت کے مطابق نو بج کر چالیس منٹ پر پرواز ای کے 606 کے ذریعے کراچی روانہ ہونا تھا لیکن ان کی فلائٹ کچھ تاخیر کا شکار ہے۔