پاکستان
24 مارچ ، 2013

شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے ، کابینہ چھوٹی ہو گی ،نگراں وزیر اعظم

 شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے ، کابینہ چھوٹی ہو گی ،نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد…نگراں وزیر اعظم ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے ، نگراں کابینہ10سے 12وزرا پرمشتمل ہو گی،پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے اعلان کے بعد پہلا انٹرویو میں ہزار خان کھوسو نے کہا کہ انشاء اللہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔جیو نمائندے سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے ،الیکشن کمیشن کے ایک رکن کی مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔امن و امان کی صورت حال پر گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے صوبوں سے مشاورت کی جائے گی، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا صوبوں کا کام ہے, اس وقت ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب ہے۔ انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔تمام سیاسی رہ نماوں سے ملاقات کروں گا ۔

مزید خبریں :