24 مارچ ، 2013
اسلام آباد…نگراں وزیر اعظم ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کا انعقاد وقت پر نہ کراسکے تو گھر چلے جائیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہنگراں کابینہ میں سیاستدانوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن اولین ترجیح ہے۔شیروانی سلوانے کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم کھوسو کا کہنا تھا کہ ابھی شیروانی نہیں پہنی ہے۔