24 مارچ ، 2013
اسلام آباد…میر ہزار خان کھوسو کو وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں اسٹاف اور سیکیورٹی کا عملہ بلوچستان ہاؤس اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ہزار خان کھوسو کو جس وقت نگراں وزیر اعظم مقررکیا گیا وہ اس وقت بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں موجود تھے،جہاں اب انہیں وزیراعظم کا پروٹوکول دیا گیا ہے۔