پاکستان
24 مارچ ، 2013

ن لیگ کے راہنما ارباب خضر حیات کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

ن لیگ کے راہنما ارباب خضر حیات کا عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

پشاور…پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ارباب خضر حیات نے کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے انہیں این اے ٹو سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی تھی، جس پر وہ پارٹی قیادت کے مشکور ہیں۔ ارباب خضر حیات نے کہا کہ پارٹی قیادت سے ان کی کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ وہ انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر لگی ہیں اور گیارہ مئی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

مزید خبریں :