پاکستان
03 مارچ ، 2012

شبقدر میں دھماکا، پولیس اہلکار ہلاک، سکندر شیر پاوٴ سمیت 6 افراد زخمی

شبقدر میں دھماکا، پولیس اہلکار ہلاک، سکندر شیر پاوٴ سمیت 6 افراد زخمی

چارسدہ … شبقدر میں پیپلزپارٹی شیر پاوٴ کے رہنماوٴں کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس سے پولیس موبائل تباہ ہوگئی، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، سکندر شیر پاوٴ اور رکن صوبائی اسمبلی محمد علی سمیت 6افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کی ذمہ داری تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کرلی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں پی پی شیر پاوٴ کے رہنماوٴں کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، حملے میں آفتاب شیر پاوٴ کے بیٹے سکندر شیر پاوٴ اور رکن صوبائی اسمبلی محمد علی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ پیپلزپارٹی شیرپاوٴ کا جلسہ ختم ہونے کے بعد اس وقت ہوا جب رہنماوٴں کا قافلہ گزر رہا تھا، قافلے میں آفتاب شیر پاوٴ اور دیگر رہنما شامل تھے تاہم پی پی شیر پاوٴ کے سربراہ دھماکے میں محفوظ رہے، دھماکے کے بعد انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا ۔ دوسری جانب ترجمان تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے شب قدر میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید خبریں :