25 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن 2013 کیلیے ملک میں انتخابی عمل شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہاہے ، آج کاغذات نامزدگی کی وصولی کا دوسرا دن ہے الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی لینے اور جمع کرانے کا مرحلہ 29مارچ تک جاری رہے گا، مختلف حلقوں سے سیاسی جماعتوں کے امیدوار سامنے آنے لگے ہیں جو انتخاب لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں ، اس کے بعد جانچ پڑتال کا مرحلہ آئے گا، جس کیلیے بظاہر 7دن رکھے گئے ہیں تاہم کاغذات کی وصولی کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن انہیں متعلقہ محکموں کو بھیج دے گا۔