25 مارچ ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں سوتیلی ماں کے ڈر سے 10سالہ لڑکی تھانے میں پناہ کیلئے پہنچ گئی،پولیس کے مطابق دس سالہ فاطمہ ذوالفقار نے تھانہ اسلام پورہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کی سوتیلی والدہ اس پر بہت ظلم کرتی ہے ،اس خوف سے وہ گھر چھوڑ آئی ہے،تاہم پولیس کے پوچھنے پر فاطمہ نے اپنے گھر کا پتا نہیں بتایا،پولیس فاطمہ کو ایدھی ہوم منتقل کر کے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔