پاکستان
25 مارچ ، 2013

پاکستان میں منصفانہ انتخابات امریکی مفادات میں ہیں،رپورٹ

پاکستان میں منصفانہ انتخابات امریکی مفادات میں ہیں،رپورٹ

واشنگٹن…ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ اور پر امن انتخابات امریکی مفادات میں ہیں،واشنگٹن میں قائم سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹر نیشنل اسٹیڈیز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر پاکستان کی آئندہ حکومت کو عوام نے جائز تسلیم نہیں کیا تو یہ پاکستان کے استحکام اور پروگرام کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کیلئے امریکی کوششوں کے لئے پریشان کن ہوگا۔ ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انتخابات میں فوج کی مداخلت نہ ہونا بھی امریکی مفاد میں ہے ،اسے ملک کی نازک سیکیورٹی صورتحال پر توجہ مرکوز رکھنا چاہئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا آئندہ الیکشن میں کامیاب ہونے والی حکومت کے ساتھ کام کرے گا اسی لئے وہ چاہتا ہے کہ ملک میں انتخابی عمل منصفانہ ،آزادا اور پر امن ہونا چاہئیں۔امریکی پالیسی ساز اس بات سے بھی آگاہ ہیں کہ اتحادی حکومت کو فیصلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جس کے اثرات واشنگٹن میں بھی فیصلہ سازی پر پڑتے ہیں۔

مزید خبریں :