پاکستان
25 مارچ ، 2013

نگران وزیراعظم کا ماضی بے داغ نہیں،لیاقت بلوچ

 نگران وزیراعظم کا ماضی بے داغ نہیں،لیاقت بلوچ

لاہور…جماعت اسلامی نے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا ماضی بے داغ نہیں۔لاہور کے حلقہ این اے 126 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اب آئندہ بحران کی طرف نہیں الیکشن کی طرف جاناچاہتے ہیں، غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور کمیشن مافیا نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، جماعت اسلامی ملک میں کرپشن اور بدانتظامی کو ختم کریں گے اور کشکول توڑیں گے۔

مزید خبریں :