پاکستان
25 مارچ ، 2013

نگران وزیراعظم کی تقرری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نگران وزیراعظم کی تقرری کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور…نگران وزیراعظم کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ،بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سرکاری ادارہ ہے ، نگران وزیراعظم کے تقرر کا اختیار نہیں رکھتا ،یہ منتخب نمائندوں اور سیاستدانوں کا اختیار ہے، آئین کے تحت حکومت اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے ہی نگران وزیراعظم کا تقرر کیا جا سکتا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے نگران وزیراعظم کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :