پاکستان
25 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی ،صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع

 نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی ،صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع

لاہور…پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ،کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔پارلیمانی کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کا آج دوسرا روز ہے ، کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے رانا ثناء اللہ ،مجتبیٰ شجاع الرحمان اور اقبال چنڑ،جبکہ اپوزیشن کے چودھری ظہیرالدین ، شوکت بسراء اور ذوالفقار گوندل شامل ہیں،پہلے روز اجلاس میں ناموں پر غور کے بجائے صرف کمیٹی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے قواعد و ضوابط طے کیے جا سکے،نگراں وزیراعلیٰ کے لیے حکومت کی جانب سے دو نام جسٹس ر یٹائرڈ عامر رضا خان اور خواجہ ظہیر، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ زاہد حسین اور نجم سیٹھی کے نام تجویز کیے گئے ہیں،تین روزہ اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ صوبائی الیکشن کمیشن میں چلا جائے گا۔

مزید خبریں :