25 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر کا نشان الاٹ کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کے نام اور انتخابی نشان کے معاملے پر سماعت ہو ئی،سماعت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امین فہیم نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ عام انتخابات میں تیر کے نشان سے ہی حصہ لیا جا ئے گا۔