25 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن آف پاکستان کی عمارت میں پیپلز پارٹی کے دو گروپ الجھ پڑے ،واقعہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر کانشان الاٹ کرنے کی سماعت کے بعد ہوا جب فریقین کی واپسی ہو رہی تھی۔فریقین نے ایک دوسرے کے پوسٹر پھاڑ دیئے۔