پاکستان
25 مارچ ، 2013

بلوچستان کے حالات میں بہتری نہیں، وہ اب بھی لہو لہو ہے،اختر مینگل

بلوچستان کے حالات میں بہتری نہیں، وہ اب بھی لہو لہو ہے،اختر مینگل

کراچی…سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سربراہ بی این پی اخترمینگل نے وطن واپس پہنچنے پر کہا ہے کہ بلوچستان کا ماحول اب بھی خراب ہے،بلوچستان کے حالات میں بہتری نہیں آئی وہ اببھی لہو لہان ہے۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ کل پارٹی اجلاس میں بلوچستان کی صورت حال کا جائزہ لیا جائیگا۔نگراں وزیر اعظم کے حوالے سے اختر مینگل نے کہا کہ نگراں وزیراعظم شریف انسان ہیں، مگرشرافت کی وقعت نہیں ہوتی،انہوں نے اس بات کی تر دید کی کہ وہ نگراں وزیراعلیٰ کے کہنے پر وطن آئے ہیں ۔

مزید خبریں :