17 جنوری ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ بار کے سابق صدر علی احمد کرد نے توہین عدالت کے قانون کو ختم کرنے کی خاطر آئین میں ترمیم کا مطالبہ کردیاہے۔ وفاق کے وکیل بابراعوان کا لائسنس معطل ہونے کے عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں علی احمد کرد کاکہناتھاکہ وہ ، توہین عدالت کے قانون کو نہیں مانتے، یہ قانون ختم ہونا چاہیئے،علی احمد کرد نے کہاکہ اگر بھٹو ریفرنس میں انہیں وفاق کا وکیل بنایاگیا تو وہ اسے قبول کرلیں گے کیونکہ یہ ان کیلئے ایک اعزاز ہوگا۔