25 مارچ ، 2013
کراچی…سندھ ہائی کورٹ میں حلقہ بندی کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہو ئی ،ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ بندی کیلئے الیکشن کمیشن نے قانونی طریقہ کار پرعمل نہیں کیا،حلقہ بندی کیلئے فریقین کو 15 دن کا وقت نہیں دیا گیا نہ ہی سنا گیا ، انتخابی حلقوں میں ردوبدل مخصوص مقاصد اور ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا ، سندھ ہائی کورٹ حلقہ بندی کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قراردے،اس پر عدالت نے الیکشن کمیشن، وفاق اوراٹارنی جنرل کو 27 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔