25 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدوارکوحاضری سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔وزارت قانون نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا ترمیمی بل الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔منظور کئے جانے والے بل کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدوار کی موجودگی ضروری نہیں۔