25 مارچ ، 2013
مانسہرہ…میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ایٹمی دھماکا کیا، اب معاشی دھماکا کریں گے ، عوام وزیراعظم کو نہیں پاکستان کو ووٹ دیں ، مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے 10سال حکومت کرنے کا موقع ملتا تو ملک کی تقدیربدل دیتا، اگرہزارہ صوبہ بنتا ہے تو مجھے بڑی خوشی ہوگی،یہاں صرف صوبہ نہیں بننا،یہاں لوگوں کی زندگی میں ا نقلاب آنا چاہیے۔صدر مسلم لیگ(ن)نواز شریف نے کہا مجھے جھوٹ بولنا نہیں آتا، اسی وجہ سے کئی سزائیں بھگتی ہیں، جو مصیبت اور مشکل آئی اسے برداشت کیا، پیچھے نہیں ہٹا،ہمیشہ اپنی اصولی جگہ پرکھڑا رہا ہوں۔اگلا ،وقع ملا تو اب معاشی دھماکے کریں گے۔