پاکستان
17 جنوری ، 2012

امریکی ڈکٹیشن پر مبنی پالیسی کا خاتمہ ہورہا ہے، فضل الرحمن

امریکی ڈکٹیشن پر مبنی پالیسی کا خاتمہ ہورہا ہے، فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان … جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈکٹیشن پر مبنی پالیسی کا خاتمہ ہورہا ہے اور پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی مرتب ہورہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد کئے گئے شیخ الہند سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ رہی ہے کہ خانہ بدوش اقتدار دیکھ کر پڑاوٴ ڈال دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نعرے وہی کامیاب ہوتے ہیں جن کے پیچھے عوامی منشور بھی ہو، عدالتوں کو خود نہیں بلکہ ان کے فیصلوں کو بولنا چایئے، ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ہمراہ اپوزیشن کے اجلاس میں آزادالیکشن کمیشن ، قابل قبول عبوری حکومت اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سونامی دیکھنے کوئی سمندر کے کنارے نہیں جاتا۔

مزید خبریں :