26 مارچ ، 2013
اسلام آباد… سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ رہ نماوٴں کو انتخابات میں شرکت کے لیے آمادہ کیا جائے گا ان کے تحفظات کو دور کیا جا ئے گا ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کو سبوتاژنہیں کرنے دیں گے، ایسے کر نے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔الیکشن کمیشن ارکان براہمداغ بگٹی اوراختر مینگل سے ملاقات کریں گے،الیکشن کمیشن ارکان بلوچستان کے تمام سیاسی رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گے۔