26 مارچ ، 2013
اسلام آباد…صدر آصف زرداری سے نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور نگراں کابینہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے کہ آج آرمی چیف جنرل اشفاق پر ویز کیانی بھی وزیر اعظم سے ملاقات کر چکے ہیں ۔