26 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وزارت داخلہ نے ملک بھر میں گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا فیصلہ وزارت داخلہ میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا، اجازت نامے 31مارچ سے منسوخ ہوجائیں گے۔اجلاس میں اسلحہ ساتھ لے کرچلنے کے اجازت نامے بھی منسوخ کرنے کافیصلہ کیا گیا، اجازت ناموں سے متعلق نئی پالیسی جلدتشکیل دی جائیگی۔