پاکستان
26 مارچ ، 2013

کراچی مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن،30افرادزیر حراست

کراچی مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن،30افرادزیر حراست

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے تیس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔رینجرز حکام کے مطابق سبزی منڈی ، جمعہ گوٹھ ،ملیر، ہزارہ کالونی ، کھڈا مارکیٹ، عثمان آباد، کھارادر اور پرانا گولی مار میں کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 30ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے سب مشین گنوں سمیت مختلف اقسام کے 69 ہتھیار برآمد کئے گئے۔ ملزمان میں گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے مبینہ ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ رینجرز نے لائنز ایریا میں کارروائی کے دوران چھ مقامات سے رکاوٹیں بھی ہٹائیں۔

مزید خبریں :