پاکستان
26 مارچ ، 2013

این اے 105 گجرات سے احمد مختار ہی امیدوار ہوں گے، منظوروٹو

این اے 105 گجرات سے احمد مختار ہی امیدوار ہوں گے، منظوروٹو

لاہور…پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کا کہنا ہے کہ گجرات این اے 105 سے احمد مختار ہی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں،ق لیگ کو کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر بات کرے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے اپنے کارڈ شو کرنے کا وقت آ گیا ہے، قیادت کی طرف سے ایم این اے کے ساتھ ایم پی اے کا الیکشن لڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ فخر امام کو پیپلز پارٹی کی ٹکٹ نہیں ملی اس لئے وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے الیکشن میں لوگ پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی چونکہ بڑی پارٹی ہے اس لئے زیادہ لوگ یہاں سے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :