پاکستان
26 مارچ ، 2013

سندھ ہائیکورٹ :جنرل مشرف کیس کی سماعت ایک ہی دن کرنے کی درخواست

سندھ ہائیکورٹ :جنرل مشرف کیس کی سماعت ایک ہی دن کرنے کی درخواست

کراچی …سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت ایک ہی دن کرنے کے لیے درخواست کی سماعت 29 مارچ کو ہوگی۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں پرویز مشرف کے وکلا نے درخواست دائر کی کہ حفاظتی ضمانت کی سماعت کیلئے دو مختلف تاریخیں دی گئی ہیں سندھ ہائی کورٹ نے ایک کیس میں انتیس مارچ اور دو میں چار اپریل مقرر کی ہیں لیکن ان کی سماعت ایک ہی دن کی جائے۔اس درخواست پر عدالت نے سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کی نقول پراسیکیوٹر جنرل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔

مزید خبریں :