کھیل
17 جنوری ، 2012

پہلا ٹیسٹ: چائے کے وقفے پر انگلینڈ7 وکٹوں پر139 رنز

پہلا ٹیسٹ: چائے کے وقفے پر انگلینڈ7 وکٹوں پر139 رنز

دبئی…پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روزچائے کے وقفے پر انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے، پرائر 37 اور سوان 27 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ایک موقع پر انگلش ٹیم کی سات وکٹیں94 رنز پر گر چکی تھیں، تاہم پرائر اور سوان نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 45 رنز بناکر کسی حدتک ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔ سعید اجمل کی ’تیسرا ‘نے انگلش بیٹنگ لائن کوتباہی سے دوچار کردیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اسے ابتدا ہی میں مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اور صرف 10 کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اوپنر ایلسٹر کک محض 3رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ٹروٹ 31کے مجموعی اسکور پر 17رنز بنا کر اعزاز چیمہ کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد انگلش ٹیم مسلسل دباوٴ کا شکار رہی اور کپتان اسٹراس 19رنز بنا کر، این بیل بغیر کوئی رنز بنائے جبکہ پیٹرسن 2 اور مورگن24 اور براڈ 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سعید اجمل اب تک پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :