کاروبار
03 مارچ ، 2012

رواں سال معاشی ترقی میں 4 فیصد اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

رواں سال معاشی ترقی میں 4 فیصد اضافہ ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی … وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ملک میں اس سال معاشی ترقی میں 4 فیصد اضافہ ہوگا جو پچھلے سال سے زیادہ ہے۔ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرنجی ایئر لائن کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ نجی شعبے میں نئی ایئرلائن کا اضافہ ملکی معیشت میں بہتری کی طرف ایک قدم ہے، اس طرح ہم خود انحصاری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ابتدائی 7 ماہ کی رپورٹ کے مطابق اس سال ٹیکسز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 27 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

مزید خبریں :