04 مارچ ، 2012
لاہور … لاہوربورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے حْسن کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ کو 65 سالہ بڑھیا بنادیا۔طالبہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی غلطی سے وہ مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ ملتان روڈ ہنجروال کی 15سالہ طالبہ زارا پرویز نے بورڈ امتحان کیلئے فارم جمع کرائے جس پر اس کی تاریخ پیدائش 27 مارچ 1997ء درج ہے جبکہ بورڈ نے اسے جو رول نمبر سلپ جاری کی اس پر تاریخ 14 اگست 1947ء درج کردی ہے۔ یوں بورڈ کی غلطی سے 15 سالہ طالبہ پاکستان کی ہم عمر بن گئی ہے۔ طالبہ زارا پرویز کا کہنا ہے کہ بورڈ کی غلطی اس کے لئے مصیبت بن گئی ہے، سہیلیاں اسے بڑھیا کہہ کر چھیڑتی ہیں ۔