دنیا
04 مارچ ، 2012

ہالینڈ : شہریت کے قوانین کو سخت کرنیکی تجاویز پارلیمنٹ میں پیش

وارسا … ہالینڈ کی حکومت نے شہریت حاصل کرنے کے قوانین سخت کرنے لیے تجاویز پارلیمنٹ میں پیش کردیں ،ہالینڈ کی حکومت نے شہریت حاصل کرنے کے لیے قوانین سخت کرنے کی تجاویز پارلیمنٹ میں پیش کردی ہیں، مجوزہ نئے قوانین کے تحت شہریت حاصل کرنے کیلیے آمدنی کی ایک خاص حد لازمی قرار دے دی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ شہریت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو دو سال کی پیشہ ورانہ تربیت یا کام کرنے کا تجربہ حاصل کرنا بھی ضروری ہے،نئے قوانین میں جہاں ممکن ہو وہاں نئی شہریت حاصل کرنے والوں کو اپنی اصلی شہریت سے دست بردار ہونا پڑے گا،ماضی میں کوئی بھی شخص جس نے 5سال ملک میں گزار لیے ہوں شہریت حاصل کرسکتا تھا۔مجوزہ قوانین کی منظوری پارلی منٹ کے دونوں ایوانوں سے ہونا باقی ہے ۔

مزید خبریں :