04 مارچ ، 2012
ماسکو … روس میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ سابق صدر ولادی میر پوٹن کے ایک مرتبہ پھر صدر بننے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ رقبے کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے ملک روس میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا آغاز ملک کے انتہائی مشرقی علاقے چوکوٹا ریجن سے ہوا۔ انتہائی وسیع رقبے کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل 21 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ صدارتی انتخاب میں میں 5 امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ انسٹھ سالہ ولادی میر پوٹن اور ان کے کمیونسٹ حریف گینے ڈی زِیوگانوف کے درمیان ہے۔ مبصرین کے مطابق ولادی میر پوٹن کی کامیابی یقینی ہے جو پہلے بھی دو مرتبہ صدارت کے منصب پر فائر رہ چکے ہیں اور 2008 میں صدر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد روس کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے تھے۔