پاکستان
28 مارچ ، 2013

پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان

پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ڈی آئی خان ،پشاور،کوہاٹ،ہزارہ،لاہور گوجرانوالہ،سرگودھا اور کشمیر کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں زیارت، ہرنائی، موسیٰ خیل اور چمن سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے 3روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں ملتان، چیچہ وطنی، ساہیوال، منڈی بہاء الدین، بہاول نگر میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا ہے۔ سندھ میں کشمور، کندھ کوٹ اور شکارپور میں گزشتہ رات بارش کی بوندوں نے بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کو تھوڑا کم کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سندھ کے شہر چھور میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :