پاکستان
28 مارچ ، 2013

کراچی کا 60 فیصد علاقہ تجاوزات کی زد میں ہے،کے ایم سی افسر

کراچی کا 60 فیصد علاقہ تجاوزات کی زد میں ہے،کے ایم سی افسر

کراچی …میونسپل کارپوریشن کے سینئر ڈائریکٹر نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ کراچی کا 60 فیصد علاقہ تجاوزات کی زد میں ہے جس میں سے 80 فیصد تجاوزات کو مختلف ادوار حکومت میں ریگولرائز کر دیا گیا ۔1960 کے بعد سے پارکس میں کونسلرز کے دفاتر قائم ہیں جنہیں آج تک ختم نہیں کرایا جا سکا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف سابق میئر نعمت اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل یاسین آزاد نے بتایا کہ 216 پلاٹوں پر قبضہ ہے ، جن میں سے 112 پلاٹس حساس علاقوں میں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمے میں مدد کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بورڈ آف ریونیوکے ممبر آئی ٹی کو تین دن میں سیٹلائٹ تصاویر فراہم کرنے ، فریقین کو ایڈیشنل رجسٹرار کے سامنے پیش ہو کر بیانات رکارڈ کرانے اور دستاویزی شواہد پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :