پاکستان
28 مارچ ، 2013

مشرف کے ساتھی دانیال عزیز مسلم لیگ ن میں شامل،ٹکٹ ملنے کا امکان

مشرف کے ساتھی دانیال عزیز مسلم لیگ ن میں شامل،ٹکٹ ملنے کا امکان

لاہور…سابق وفاقی وزیر اور مشرف کابینہ کے اہم رکن دانیال عزیز نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ دانیال عزیز نے ماڈل ٹاوٴن میں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا ملاقات میں احسن اقبال بھی شریک تھے ملاقات میں شکرگڑھ اور ناروال کی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے دانیال عزیز کو پارٹی ٹکٹ بھی دئے جانے کا امکان ہے دانیال عزیز کا تعلق شکرگڑھ سے ہے اور دانیال عزیز سابق صدر مشرف کے دور میں قومی تعمیر نو بیورو کے سربراہ تھے۔

مزید خبریں :