28 مارچ ، 2013
پشاور…پشاورمیں کوہاٹ روڈپرسڑک کنارے نصب پانچ کلوگرام بارودی موادناکارہ بنادیاگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنے کوہاٹ روڈپرسیفن پولیس چوکی کے قریب سڑک کنارے بارودی موادنصب کررکھاتھا۔پولیس نے اطلاع ملنے پربم ڈسپوزل یونٹ طلب کرلیا۔بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پرپہنچ کربارودی موادناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق بارودی موادپانچ کلوگرام وزنی تھا۔