پاکستان
28 مارچ ، 2013

کے پی کے میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار،81ہزار اہلکار تعینات ہونگے

پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے انتخابات کے دوران چھ ہزارسے زائدپولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیا ہے۔جبکہ صوبہ بھرمیں 81 ہزارسکیورٹی اہل کارتعینات کرنے کافیصلہ کیاہے۔ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے اجلاس کے بعدمیڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مسرت قدیم نے کہاکہ انتخابات کیلئے صوبہ بھرمیں 9 ہزار 286 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں سے 6 ہزار 512 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ مسرت قدیم نے کہاکہ صوبہ میں 81 ہزار سیکورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے جائیں گے جن میں پولیس، لیویز اور رضا کار شامل ہوں گے ۔جبکہ حساس علاقوں میں فوج اسٹینڈ بائی ہوگی۔ مسرت قدیم کاکہناتھاکہ الیکشن کے دوران سیکورٹی اقدامات پر 16 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گیاور انتخابات کی نگرانی کے لیے135 مانیٹرنگ ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

مزید خبریں :