28 مارچ ، 2013
پشاور… مسلم ن کی جانب سے حلقہ پی کے 81 کے لئے شہریارامیرزیب کو ٹکٹ نہ مل سکا۔ جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوات میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے شہریارامیرزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے لئے انکے پورے خاندان کی قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھائی اسفندیار امیرزیب کی شہادت کے بعد ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے میں نے سرگرمیاں تیز کردی تھیں۔ جس سے پارٹی کو کافی استحکام ملا مگروقت آنے پر قربانیوں کو یکسرنظراندازکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حلقہ کے پارٹی کارکناں اور عوام انکے ساتھ ہیں ۔ ساتھیوں کے مشورے کے بعد انہوں نے آزاد احیثیت سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔