پاکستان
28 مارچ ، 2013

انتخابی اتحاد کا وقت گزرگیا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

حیدرآباد…جمعیت علمائے پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہاہے کہ اب انتخابی اتحاد کا وقت گزرگیا، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور عبدالقدیر خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چل رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی عدالت میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ انہوں نے ایم ایم اے کو فعال کرنے کی بڑی کوششیں کیں لیکن جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے اختلافات کی وجہ سے فعال نہیں ہوسکیں، اگر ایم ایم اے فعال ہوتی تو ملک کی دوسری بڑی سیاسی قوت ہوتی۔متحدہ دینی محاذ کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس اتحاد میں ایک دو کے علاوہ کوئی بڑی جماعت نہیں ہے تاہم جے یوآئی سے اتفاق ہوا ہے کہ وہ ان کے امیدواروں کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرینگے ان کا کہنا تھاکہ جے یوپی نے ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کیئے ہیں اور انہوں نے قصور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

مزید خبریں :