پاکستان
28 مارچ ، 2013

پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ، سماعت دس دن کیلئے ملتوی

اسلا م آباد…سابق صدر جنرل ریٹارڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت دس دن کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مولوی اقبال حیدر کی درخواست پرسماعت کی ۔ ایڈووکیٹ آن رکارڈ نے استدعا کی کہ درخواست گزار کو وکیل کرنے کے لیے دس دن کی مہلت دی جائے جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :