28 مارچ ، 2013
پشاور…قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون پشاور ون سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر شوکت علی یوسف زئی نے جمعرات کو این اے ون کے لئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جبکہ سابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور، ہارون بلور اور غضنفر بلور کے کاغذات بھی جمع کرائے گئے۔ پشاور میں الیکشن کمیشن اور جوڈیشل کمپلیکس میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں مزید دو دن کی توسیع کردی ہے۔ اب نامزدگی کے کاغذات 31 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔