پاکستان
28 مارچ ، 2013

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لڑکی کا قتل، پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیم کی تشکیل

پشاور…پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر لیڈی ریڈنگ اسپتال میں قتل ہونے والی لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے لیے میڈیکل ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہبر خان نے عدالت عالیہ کے حکم پر میڈیکل ٹیم تشکیل دیدی ،جسے کل شام تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر کل لڑکی کی قبر کشائی کی جائے گی۔ پلوسی سے تعلق رکھنے والی جوانسال شادی شدہ لڑکی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا

مزید خبریں :