28 مارچ ، 2013
لندن …برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی کو ٹیلے فون کیا جس میں خطے کے امور سمیت اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ بر طانوی وزارت اعظمی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے دونوں صدور سے گفتگو میں فروری میں ہونے والی ملاقات پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔تینوں رہنماوٴں کے درمیان بات چیت میں افغانستان کو محفوظ ،مستحکم اور جمہوری بنانے کے لیے پر عز م رہنے کا اظہار کیا گیا۔بات چیت میں افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔