پاکستان
28 مارچ ، 2013

آئیسکو کا عدالتی فیصلے سے پہلے ہی 85 پیسے یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ

اسلام آباد … اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عدالتی فیصلے سے پہلے ہی بجلی صارفین پر 85 پیسے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ لگا دیا، صارفین کے تحفظ کا ادارہ نیپرا خاموش جبکہ ترجمان وزارت پانی وبجلی کہتے ہیں کہ اس کی وضاحت آئیسکو ہی کر سکتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے اکتوبر میں حکم جاری کیا تھا کہ پچھلے مہینوں کی فیول ایڈجسٹمنٹ روک دی جائے، جس کے خلاف آئیسکو نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی، فیصلہ 27 مارچ کو سنایا گیا اور فیول ایدجسٹمنٹ کی وصولی کی اجازت دے دی گئی۔ آئیسکو نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 مارچ کو جاری کئے گئے بلوں میں ہی جولائی کے مہینے کی 85 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فیول ایڈجسٹمنٹ بھی شامل کر دی تھی۔

مزید خبریں :