04 مارچ ، 2012
جے پور … بھارت کے شہر جے پور میں فیشن شو کے دوران اداکارہ وینا ملک نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے۔جے پور فیشن ویک کے دوسرے روز بھارتی ڈیزائنر کے تیار کردہ عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ بھارتی ماڈلز نے زرق برق لباس زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی۔ اداکارہ وینا ملک سیاہ لباس میں ڈیزائنر کے ساتھ ریمپ پر نمودار ہوئیں تو حاضرین نے انہیں خوب داد دی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے ڈیزائنر کے کام کی تعریف کی اور انہیں اپنا پسندیدہ ڈیزائنر قرار دیا۔