پاکستان
30 مارچ ، 2013

صدر زرداری نے اپیلیٹ ٹربیونل کی منظوری دے دی

صدر زرداری نے اپیلیٹ ٹربیونل کی منظوری دے دی

اسلام آباد…صدر زرداری نے اپیلیٹ ٹربیونل کی منظوری دے دی۔ صدر آصف علی زرداری نے اپیلیٹ ٹربیونل کی منظوری دیدی جو انتخابی امیدواروں کے کاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا ۔ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپیلیٹ ٹریبیونل کی منظوری دے دی، صدر نے اپیلیٹ ٹریبیونل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے ۔اراکین اپیلیٹ ٹریبیونل انتخابی امیدواروں کے کاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے حوالے سے اپیلیں داخل کرانے کیلیے 9 اپریل تک کا وقت دیا گیا ہے اور اپیلیٹ ٹربیونل 16 اپریل تک ان اپیلوں کو نمٹا دے گا۔

مزید خبریں :